مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یائیر نیتن یاہو اس وقت میامی میں موجود تھے جب انہیں ایران کی جانب سے مبینہ قتل کی سازش کا ہدف بنایا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقبوضہ فلسطین واپس آنے کے لیے کہا گیا تھا۔
چند روز قبل بنیامین نیتن یاہو نے بھی دعوی کیا تھا کہ ایران نے ان کے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ نیتن یاہو نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا جب انہیں اندرونی سیاسی بحران اور مسلسل فوجی ناکامیوں کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ ایران نے ان کے خاندان کے ایک فرد کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسی دوران اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج کے سنسرشپ شعبے نے گزشتہ چند ماہ کے دوران نیتن یاہو کے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی ایران کی مبینہ کوشش سے متعلق تفصیلات کی اشاعت پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
آپ کا تبصرہ